QR CodeQR Code

نینسی پلوسی کی فلائٹ سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی فلائٹ بن گئی

2 Aug 2022 22:14

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق امریکی ایئر فورس کی فلائٹ بوئنگ C-40C، SPAR19 سب سے زیادہ ٹریک کی جانی والی فلائٹ بن گئی۔


اسلام ٹائمز ۔ امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کی فلائٹ اس وقت آن لائن سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی فلائٹ بن گئی۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق امریکی ایئر فورس کی فلائٹ بوئنگ C-40C، SPAR19 سب سے زیادہ ٹریک کی جانی والی فلائٹ بن گئی۔ ویب سائٹ کے مطابق 3 لاکھ 20 ہزار یوزرز مسلسل نینسی پلوسی کی فلائٹ کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ امریکی اسپیکر کے اس طیارے سے پورا ڈیٹا عام لوگوں کے لیے ٹرانسمٹ کیا جا رہا تھا۔

 
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے نینسی پلوسی کے تائیوانی دورے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا کیوں کہ اس دورے پر چین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ بائیڈن انتظامیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائیزر جان کربی نے گذشتہ روز صحافیوں کو بتایا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ بھی پلوسی کی جہاز کی حرکت پر نظر رکھے گی کہ وہ تائیوان کی جانب جاتی ہے کہ نہیں۔ دوسری جانب چین کی جانب سے نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کی صورت میں امریکہ کو سنگین نتائج کے دھمکی دی گئی تھی۔ان تمام معاملات کے باوجود امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007289/نینسی-پلوسی-کی-فلائٹ-سب-سے-زیادہ-ٹریک-جانے-والی-بن-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org