QR CodeQR Code

محرم الحرام کا مقدس مہینہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے، علامہ نسیم حیدر زیدی

2 Aug 2022 22:18

انجمن امامیہ مرکزی امام بارگاہ سکھر میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام حسینؑ نے یزید کی بیعت کرنے کے بجائے میدان کربلا میں اپنی اور رفقاء کی عظیم قربانی دیکر کلمہ حق کو بلند کیا اور اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر و استقامت، مذہبی ہم آہنگی سمیت ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی، علامہ سید شجاعت عباس زیدی، ذاکر اہلبیتؑ نصیر عباس بلوچ نے انجمن امامیہ مرکزی امام بارگاہ سکھر میں زیر نگرانی سربراہ و امام بارگاہ کے جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسن، ڈپٹی سیکریٹری زوار بابر حسین ابڑو کے منعقد سالانہ مجالس عزا سے خطاب کے دوران کیا۔ مجلس عزاء میں انجمن امامیہ مرکزی امام بارگاہ کے منتظیمن و مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام حسینؑ نے یزید کی بیعت کرنے کے بجائے میدان کربلا میں اپنی اور رفقاء کی عظیم قربانی دیکر کلمہ حق کو بلند کیا اور اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی، ہمیں فلسفہ شہادت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، قیامت تک شہداء کربلا کی عظیم قربانی کو یاد رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1007291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007291/محرم-الحرام-کا-مقدس-مہینہ-ظالم-کے-سامنے-ڈٹ-جانے-سبق-دیتا-ہے-علامہ-نسیم-حیدر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org