0
Tuesday 2 Aug 2022 23:58

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ٹانک کا دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ٹانک کا دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ٹانک کا دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کیلئے ٹانک آنا تھا، تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ نہیں آسکے، ان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم اس وقت بھی بارشوں کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔ سیلاب سے متاثرہ عوام اب بھی حکومتی شخصیات کی آمد اور دادرسی کے منتظر ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1007300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش