QR CodeQR Code

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ٹانک کا دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی

2 Aug 2022 23:58

شہباز شریف نے ٹانک کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم اس وقت بھی بارشوں کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔ سیلاب سے متاثرہ عوام اب بھی حکومتی شخصیات کی آمد اور دادرسی کے منتظر ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ٹانک کا دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی ہوگیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کیلئے ٹانک آنا تھا، تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ نہیں آسکے، ان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا، تاہم اس وقت بھی بارشوں کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔ سیلاب سے متاثرہ عوام اب بھی حکومتی شخصیات کی آمد اور دادرسی کے منتظر ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1007300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007300/وزیر-اعظم-شہباز-شریف-کا-سیلاب-سے-متاثرہ-ٹانک-دورہ-ایک-مرتبہ-پھر-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org