QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کا تحریک انصاف کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق

3 Aug 2022 00:45

وزیر اعظم کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آفتاب خان شیرپاو، بلاول زرداری، مریم اورنگزیب، انس نورانی، احسن اقبال سمیت قائدین شریک ہوئے، اجلاس میں سیاسی اور قانونی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی اتحادی جماعتوں (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعطم ہاوس میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کمے فیصلے پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم شہباز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آفتاب خان شیرپاو، بلاول زرداری، مریم اورنگزیب، انس نورانی، احسن اقبال سمیت قائدین شریک ہوئے، اجلاس میں سیاسی اور قانونی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کے کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق ہوا ہے۔ قانونی کمیٹی نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے، قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کاروائی تجویز کرے گی، قانونی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے قانونی ماہرین شامل ہیں۔

سیاسی کمیٹی سیاسی محاذ پر اقدامات تجویز کرے گی. الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی کمیٹی کی رائے کی روشنی میں کابینہ سے کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید شاہ کو پی ڈی ایم کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی کمیٹی کے سربراہ ہونگے، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل بدھ کو پھر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1007307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007307/پی-ڈی-ایم-کا-تحریک-انصاف-کیخلاف-سیاسی-اور-قانونی-محاذ-پر-سخت-فیصلے-لینے-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org