QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد کے قریب، 9 افراد جاں بحق

3 Aug 2022 09:41

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 806 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک دن میں 9 مریض انتقال کر گئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 806 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا  اب بھی160  مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007335/پاکستان-میں-کورونا-کیسز-کی-شرح-4-فیصد-کے-قریب-9-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org