QR CodeQR Code

نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کر رہی ہیں، وائٹ ہاؤس

3 Aug 2022 11:17

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی پلوسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی اپنی مرضی سے تائیوان کا دورہ کررہی ہیں، ان کو تائیوان کے دورے کا حق ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان جان کربی نے کہا کہ نینسی پلوسی کے دورے کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، ان کی حفاظت یقینی بنائی ہے، ہاؤس اسپیکر کا دورہ تائیوان امریکی مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ چینی خود مختاری یا امریکا کی دیرینہ ون چائنہ پالیسی کی خلاف ورزی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پلوسی کے دورے کو تائیوان پر حملے کا بہانہ بنانے سے گریز کرے، نہیں چاہتے کہ اس طرح سے کوئی بحران اور تصادم کی صورتحال پیدا ہو۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکا مغربی پیسفک کی فضا اور سمندر میں آپریٹ کرتا رہے گا، چین تائیوان کے خلاف معاشی ہتھکنڈے بھی استعمال کر سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007350/نینسی-پلوسی-اپنی-مرضی-سے-تائیوان-کا-دورہ-کر-رہی-ہیں-وائٹ-ہاو-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org