QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا نوٹس عمران خان کی نااہلی کا نہیں بلکہ فنڈز ضبطی کا ہے، شیخ رشید

3 Aug 2022 11:50

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بیان حلفی اور سرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے، فارن فنڈنگ کیس دفن ہو گیا اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بیان حلفی اور سرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے، فارن فنڈنگ کیس دفن ہو گیا اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے، فارن فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہے نہ کہ پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانے کا۔الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا حکومت کے ڈیکلیریشن کے بعد سپریم کورٹ میں جائے گا۔ ہر غلط فیصلے سے 14پارٹیوں کی ساکھ راکھ بن رہی ہے۔ نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی، پی ڈی ایم اے ٹیں ٹیں فش ہو گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے، پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 1007360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007360/الیکشن-کمیشن-کا-نوٹس-عمران-خان-کی-نااہلی-نہیں-بلکہ-فنڈز-ضبطی-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org