0
Wednesday 3 Aug 2022 12:10

کراچی، پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار جاں بحق

کراچی، پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا۔ جاں بحق ہونے والے 2 اہل کاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی۔ زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور  55 سالہ سعید شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہل کاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش