0
Wednesday 3 Aug 2022 13:00

اسلام چاہتا ہے کہ انسان اپنی داخلی و معاشرتی زندگی کو حکمت و منطق کے ذریعے سنوارے، علامہ علی رضا رضوی

اسلام چاہتا ہے کہ انسان اپنی داخلی و معاشرتی زندگی کو حکمت و منطق کے ذریعے سنوارے، علامہ علی رضا رضوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیبِ اہلبیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی نے کہا ہے کہ تمام ادیان میں اسلام کے پاس انسان کی ذاتی اور داخلی اصلاح و ترمیم کا جامع انتظام موجود ہے، اسلام نے انسان کو صرف مان لینے اور قبول کر لینے کا حکم نہیں دیا، بلکہ انسان سے عقل و حکمت کے دروازے پر دستک دینے کا بھی تقاضا کیا ہے، وہ انسان سے اس بات کا مطالبہ اور تقاضہ کرتا ہے کہ پہلے اپنی داخلی زندگی اور پھر معاشرتی زندگی کو حکمت و منطق کے ذریعے سنوارے اور اپنے کردار کی ادائیگی میں شعوری طور پر سعی و کوشش کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ علی رضا رضوی نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام اور ان کی مطہر آل علیہم السلام نے انسان کو حقیقی انسان اور پھر مسلمان بنانے کیلئے بے شمار مشقتیں برداشت کیں، تاکہ ایک حقیقی مسلمان انسان خدا کی بندگی اس طریقے پر انجام دے سکے، جس کا خدا متقاضی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام میں تمام تر وسعت، گہرائی اور ہمہ جہتی کے اعتبار سے زندگی کا مکمل دستور اور ضابطہ موجود ہے، جو عبادات اور مخصوص اعمال کی ادائیگی تک محدود نہیں، بلکہ اسلام کی نظریاتی و فکری پختگی انسان کو اس کی کمزوریوں کی جانب متوجہ کرنے کے بعد اصلاح، کردار و معاشرہ سازی کی دعوت دیتی ہے، تاکہ جو افراد اسلام کے ترجمان ہیں، وہ ہر عیب اور کمزوری سے پاک نظر آئیں۔
خبر کا کوڈ : 1007378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش