QR CodeQR Code

5 اگست 2019ء کے بعد کشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا، منوج سنہا

3 Aug 2022 16:09

ایل جی نے کہا کہ اس قانون کو منسوخ کرنے سے پاکستانی رفوجیوں، دلتوں اور ہماری بہنوں کو انصاف مل پایا ہے اور وہ بھی اب قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019ء میں مودی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد یونین ٹریٹری میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا جس کے عام لوگوں پر فائدہ بخش اثرات مرتب ہوئے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے قومی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے۔ ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں ایک نئی صنعتی پالیسی لاگو کی جس کا فائدہ یہاں کے عوام کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

ایل جی نے کہا کہ اس قانون کو منسوخ کرنے سے پاکستانی رفوجیوں، دلتوں اور ہماری بہنوں کو انصاف مل پایا ہے اور وہ بھی اب قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر پچھلے تین برسوں کے دوران سرکار کی جانب سے کئے گئے کام کاج کے بارے میں اعدادوشمار بھی ظاہر کئے۔ ٓاُن کے مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے تین برسوں کے دوران سبھی سیکٹروں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ منوج سنہا نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو سبھی سہولیات بہم رکھنے کی خاطر حکومت کوشاں ہے اور پچھلے تین برسوں کے دوران اس پر بہت کام کیا گیا اور آج اس کا ثمرہ یہاں کے لوگوں کو مل رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007412/5-اگست-2019ء-کے-بعد-کشمیر-میں-ترقی-کا-ایک-نیا-دور-شروع-ہوا-منوج-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org