QR CodeQR Code

کورونا وائرس کی رفتار پھر تیز، 741 مثبت کیسز ریکارڈ

3 Aug 2022 21:35

کشمیر صوبے میںمثبت قرار دئے گئے سبھی 515 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح وادی کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین میں ایک دن کی کمی کے پھر سے اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 12 ہزار 124 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7 مسافروں سمیت مزید 741 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 904 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں منگل کو مزید ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4773 بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 741 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 226 جبکہ کشمیر میں 515 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

کشمیر صوبے میںمثبت قرار دئے گئے سبھی 515 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح وادی کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2 لاکھ 94 ہزار 149 ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2429 بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 226 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 7 بیرون ریاستوں کا سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 219 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007413/کورونا-وائرس-کی-رفتار-پھر-تیز-741-مثبت-کیسز-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org