0
Wednesday 3 Aug 2022 16:08

بھارت میں ’منکی پوکس‘ کا 8واں کیس درج

بھارت میں ’منکی پوکس‘ کا 8واں کیس درج
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اب تک ’منکی پوکس‘ کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک قومی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے تاکہ تشخیص اور ویکسین کی نگرانی کی جاسکے۔ راجیہ سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نے کہا کہ آج تک بھارت میں اس بیماری کے آٹھ کیسز کا پتہ چلا ہے، جن میں سے پانچ کی غیر ملکی سفری تاریخ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہلی میں زیر علاج ایک مریض کو اسپتال سے رخصت کیا گیا لیکن اتوار کو ایک اور کیس سامنے آیا۔ منکی پوکس میں ابتک کیرالا میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جو دبئی سے واپس آیا تھا۔ ادھر منگل کو مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 13734 نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کی اطلاع کے ساتھ بھارت میں کووڈ معاملات کی تعداد بڑھ کر 44050009 ہوگئی جبکہ 27 نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 526430 تک پہنچ گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کم ہو کر 139792 ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش