0
Wednesday 3 Aug 2022 16:45

کوئٹہ، آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کی شہید جنرل سرفراز کی نماز جنازہ میں شرکت

کوئٹہ، آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کی شہید جنرل سرفراز کی نماز جنازہ میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور اعلیٰ فوجی اور سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زیارت سے اغواء ہونیوالے فوجی افسر شہید لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 1007422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش