QR CodeQR Code

نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے، روس

3 Aug 2022 16:52

تائیوان حکام کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی دورے کے ساتھ ہی 21 چینی لڑاکا طیارے تائیوان اور چین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان واضح اشتعال انگیزی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کو اپنی علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔ دوسری جانب تائیوان حکام کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی دورے کے ساتھ ہی 21 چینی لڑاکا طیارے تائیوان اور چین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ حکام کے مطابق کئی امریکی جنگی بحری جہاز بھی تائیوان کے قریبی پانیوں میں گشت کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007423/نینسی-پلوسی-کا-دورہ-تائیوان-واضح-اشتعال-انگیزی-ہے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org