QR CodeQR Code

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

3 Aug 2022 19:09

ایک بیان میں پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، غیر ملکیوں سے فنڈز لے کر غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لئے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، غیر ملکیوں سے فنڈز لے کر غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007434/عمران-خان-ملکی-تاریخ-کے-سب-سے-بڑے-چور-ثابت-ہوچکے-ہیں-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org