QR CodeQR Code

کوئٹہ، طلباء کا جامعہ بلوچستان کے باہر سڑک پر کتب رکھ کر احتجاج

3 Aug 2022 19:22

طلباء تنظیم بی ایس او کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے ایک ہفتہ قبل بک اسٹال کیلئے اجازت لی گئی تھی۔ مگر آج جامعہ کے اندر بک اسٹال لگانے سے روک لیا گیا۔ اجازت نہ ملنے پر طلباء نے سڑک پر کتابیں رکھ کر احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بلوچستان میں کتابوں کا اسٹال لگانے سے روکنے پر طلباء تنظیم بی ایس او نے سڑک پر کتابیں رکھ کر انوکا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ طلباء تنظیم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے ایک ہفتہ قبل بک اسٹال کیلئے اجازت لی گئی تھی۔ مگر آج جامعہ کے اندر بک اسٹال لگانے سے روک لیا گیا۔ طلباء نے کہا کہ آج صبح روکنے کے بعد حکام سے ملنے گئے، تو انہوں نے ملاقات تک نہیں کی۔ صبح سے ہم سڑک پر احتجاجاً بک اسٹال لگا کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے دیگر طلباء سے یونیورسٹی کے اندر اور ہاسٹلز سمیت دیگر مقامات پر بھی احتجاج شروع کرنے کی درخواست کی۔ طلباء تظیم کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دو روزہ بک اسٹال کیمپ سے پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔ جامعہ بلوچستان میں کتاب کلچر کے بجائے اسلحہ کلچر کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007439/کوئٹہ-طلباء-کا-جامعہ-بلوچستان-کے-باہر-سڑک-پر-کتب-رکھ-کر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org