0
Wednesday 3 Aug 2022 22:30

بلوچستان میں بارشوں کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 166 سے تجاوز

بلوچستان میں بارشوں کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 166 سے تجاوز
اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 23 ہزار سے زائد مال مویشی مارے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریلیف کی سرگرمیوں میں انتظامیہ، پاک فوج، بحریہ اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش