0
Wednesday 3 Aug 2022 22:52

پاراچنار، سیاسی و سماجی رہنماوں کی عبدالخالق پٹھان کی گرفتاری کی شدید مذمت

پاراچنار، سیاسی و سماجی رہنماوں کی عبدالخالق پٹھان کی گرفتاری کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے سماجی رہنماء عبدالخالق پٹھان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک یوتھ موومنٹ کے رہنماء میر افضل خان طوری، شعبان علی، سید جلیل حسین، شفیق مطہری، محمود طوری، مسلم حسین اور دیگر رہنماؤں نے ضلع کرم کے سماجی رہنماء عبدالخالق پٹھان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ عبدالخالق پٹھان امن کے داعی اور کرپشن و منشیات کے خلاف ہیں، اس وجہ سے عوام ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے منشیات اور کرپشن کے خلاف منظم احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا، رہائی نہ ملی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ محرم الحرام کے ان ایام میں نواسہ رسول نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی، اس لئے ہم بھی مظلوم کی حمایت اور ظلم کے خلاف متحد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش