QR CodeQR Code

پاراچنار گورنر کاٹیج میں محرم الحرام کے سلسلے میں امن جرگہ

3 Aug 2022 23:11

جرگہ میں کمشنر و ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن، برگیڈیئر 73 برگیڈ، ڈپٹی کمشنر کرم، کمانڈنٹ کرم ملیشا، ڈی پی او کرم، سی او 72 بلوچ یونٹ اور کثیر تعداد میں شیعہ سنی عمائدین شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار گورنر کاٹیج میں محرم الحرام کے سلسلے میں امن جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر و ڈی آئی جی  کوہاٹ ڈویژن، برگیڈیئر 73 برگیڈ، ڈپٹی کمشنر کرم، کمانڈنٹ کرم ملیشا، ڈی پی او کرم، سی او 72 بلوچ یونٹ اور کثیر تعداد میں شیعہ سنی عمائدین شریک ہوئے۔ مشران نے حکام بالا کو یقین دلایا کہ محرم الحرام کو انتہائی عقیدت، پرامن اور باہمی بھائی چارے کیساتھ منایا جائیگا اور پاک فوج، ضلعی انتظامیہ و پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے تاکہ عزاداروں کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔ بعد ازاں شیعہ، سنی مشران نے پاراچنار سٹی اہلسنت مسجد اور امام بارگاہ تک امن واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1007464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007464/پاراچنار-گورنر-کاٹیج-میں-محرم-الحرام-کے-سلسلے-امن-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org