QR CodeQR Code

نصر اللہ کا تحصیل پہاڑپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

3 Aug 2022 23:26

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے امدادی سامان کے حوالے سے لوگوں سے بات چیت کی اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے مالی نقصانات کا سروے کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نصر اللہ خان ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تحصیل پہاڑپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے امدادی سامان کے حوالے سے لوگوں سے بات چیت کی اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے مالی نقصانات کا سروے کیا جائے تاکہ انکی بروقت مدد کی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ضلعی پولیس افسر نجم الحسنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد اقبال خان وزیر، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد، اسسٹنٹ کمشنر رود کوہی محمد فصیح اسحاق اور تحصیلدار پہاڑ پور ساجد سلیم ملانہ بھی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 1007466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007466/نصر-اللہ-کا-تحصیل-پہاڑپور-کے-سیلاب-زدہ-علاقوں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org