0
Wednesday 3 Aug 2022 23:46

ڈیرہ، شہدائے پولیس کی قبور پر حاضری، سلامی اور خراج عقیدت پیش

ڈیرہ، شہدائے پولیس کی قبور پر حاضری، سلامی اور خراج عقیدت پیش
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس پورے عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ڈی آئی خان میں ڈی ایس پی کاشف ستار نے دیگر کے ہمراہ شہدائے پولیس ڈیرہ کی قبروں پر حاضری دی اور پولیس افسران اور چاق و چوبند دستے نے سلامی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں ڈی ایس پی پروآ کاشف ستار خان اور دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے پروآ سرکل کے شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پروآ کاشف ستار نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، پولیس شہداء نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے، جن کی قربانیاں کھبی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1007468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش