0
Wednesday 3 Aug 2022 23:56

عمران خان کو تاریخ میں نشان عبرت بنا دینا چاہیئے، فضل الرحمان

عمران خان کو تاریخ میں نشان عبرت بنا دینا چاہیئے، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے، عمران خان کو پارٹی عہدے سے اور صدر علوی کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیئے۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ یہ غیر ملکی ایجنٹ اور کٹھ پتلی ہے، صرف عمران خان مجرم نہیں بلکہ پورا ٹبر مجرم ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارٹی عہدے سے اور صدر علوی کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیئے، عمران خان کو تاریخ میں نشان عبرت بنا دینا چاہیئے۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے 2011ء میں عمران خان کو ذاتی طور پر ان جرائم سے آگاہ کیا تھا، اب عمران خان کا یہ کہنا کہ مجھے معلوم نہیں، یہ عذر لنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ ریاست کی بقاء کا ہے، ریاست کی بقا کے لیے ریاست کے تمام ذمہ داروں کو یک جان ہوکر ملک کو بچانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1007469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش