0
Thursday 4 Aug 2022 00:12

آفتاب احمد خان شیرپاؤ پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے

آفتاب احمد خان شیرپاؤ پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اتحادی قیادت پر پھٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر غور و خوض کے لیے بلائے گئے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے اور انہتائی سخت موقف اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ نے اتحادی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہیں مگر عوام کا نزلہ ہم پر گر رہا ہے، ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں، اس لیے اب اتحادی حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور مل کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1007471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش