0
Thursday 4 Aug 2022 00:56

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد کی کمی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 8600 روپے کمی کے بعد 145300 روپے ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1766 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 8600 روپے اور 7373 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 8600 روپے سے گھٹ کر 145300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 7373 روپے سے گھٹ کر 124571 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے گھٹ کر 1620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.15 روپے گھٹ کر 1388.88 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 1007477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش