0
Wednesday 3 Aug 2022 23:36

پی پی139 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا

پی پی139 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے حلقے پی پی139 ضمنی الیکشن کا ٹکٹ ابو بکر شرقپوری کو جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران مسلم لیگ نون کے امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے ایک روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

اُدھر مسلم لیگ نون کی خالی ہونے والی سیٹ پی پی139 پر ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ابو بکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا، اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری بھی موجود تھے۔ جن کی درخواست پر ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پی پی139 پر ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق حلقے میں پولنگ گیارہ ستمبر کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1007503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش