0
Thursday 4 Aug 2022 09:18

ملتان، آئی ایس او شعبہ اسکائوٹنگ کے امام بارگاہ دولت گیٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات

ملتان، آئی ایس او شعبہ اسکائوٹنگ کے امام بارگاہ دولت گیٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، ملتان کی مرکزی امام بارگاہ کی سیکیورٹی کے لیے ایک سو سے زائد اسکائوٹس نے ڈیوٹی دی، اس موقع پر امامیہ پبلی کیشنز کی جانب سے تعارفی اور ثقافتی اسٹال لگایا گیا، ملتان کی مرکزی مجلس عزاء سے اسسٹنٹ امامیہ چیف اسکائوٹ منظر عباس نے خطاب بھی کیا۔ امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے ڈویژن بھر کے مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملتان، کبیروالا، خانیوال، مظفرگڑھ، علی پور میں یوم عاشور دوران جلوس نماز ظہرین کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش