0
Thursday 4 Aug 2022 19:45

درباروں مزاروں پر جوتے رکھنے کا معاوضہ وصول کرنے کا فیصلہ

درباروں مزاروں پر جوتے رکھنے کا معاوضہ وصول کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مزارات اور درباروں پر حفاظت پاپوش کی اجرت بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے تمام زونز میں ٹھیکے دینے کی منظوری دیدی۔ مزارات پر ڈیڑھ سال قبل حفاظت پاپوش کی اجرت کو ختم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد محکمہ اوقاف پنجاب نے عدالت سے رجوع کیا اور کیس جیت لیا، تاہم اس وقت کے صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اجرت بحال کرنے سے روک دیا اور مزارات پر آنے والوں کو جوتے رکھنے کی مفت سہولت دی گئی۔ تاہم محکمہ اوقاف پنجاب نے ایک بار پھر مفت سہولت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام درباروں پر حفاظت پاپوش کے ٹھیکے کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد آنیوالے زائرین اور عقیدت مندوں سے دس روپے فی جوڑے کے حساب سے حفاظت پاپوش کی اجرت وصول کی جائیگی۔ اسی طرح مفت پارکنگ کی سہولت بھی ختم کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش