0
Thursday 4 Aug 2022 09:45

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب نے محرم الحرام میں مسائل کے حل کیلئے سات رکنی عزاداری کونسل بنا دی

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب نے محرم الحرام میں مسائل کے حل کیلئے سات رکنی عزاداری کونسل بنا دی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب نے محرم الحرام اور ایام عزاء میں عزاداری سید الشہداء کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے سات رکنی عزاداری کونسل بنا دی ہے۔ عزاداری کونسل میں ملتان سے صوبائی سیکرٹری عزاداری سید دلاور عباس زیدی، خانیوال سے منظر عباس، بہاولپور سے سید سکندر رضا، رحیم یارخان سے محمد اصغر تقی، بھکر سے سید قیصر بخاری، میانیوالی سے سید عابد حسین عابدی، مظفرگڑھ سے سید رستم علی کاظمی شامل ہیں، عزاداری کونسل کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب میں عزاداری سید الشہداء کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مرکزی سطح پر عزاداری کونسل کے علاوہ عزاداری مانیٹرنگ سیل بھی بنا دیا گیا ہے جو ملک بھر میں ہونے والے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1007527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش