0
Thursday 4 Aug 2022 09:56

ملتان، چار محرم الحرام کو 159 مجالس اور 43 جلوس برآمد ہوں گے، 1483سیکیورٹی اہلکار تعینات

ملتان، چار محرم الحرام کو 159 مجالس اور 43 جلوس برآمد ہوں گے، 1483سیکیورٹی اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ چار محرم الحرام کو ضلع ملتان میں 159 مجالس اور 43 جلوس ہوں گے جن میں 36 مجالس اور 15 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جن کی سیکیورٹی کے لیے 1483 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جن میں 46 انسپکٹر، 81 سب انسپکٹر، 164 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 68 ہیڈکنسٹیبل اور 1124 کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں 1529 وولنٹیرز ملتان پولیس کی معاونت کریں گے۔ شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائے گی اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔ پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔

جلوس روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے، سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال اوور آل نگران ہوں گئے۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژنز کے انچارج ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1007528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش