QR CodeQR Code

لاہور، سی ٹی ڈی نے اپنی ہیلپ لائن فعال کر دی

4 Aug 2022 10:15

سی ٹی ڈی کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ  وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی  کو دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع سی ٹی ڈی کی ہیلپ لائن 080011111 پر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے امن دشمنوں کی کارروائیاں ناکام بنانے کیلئے اپنی ہیلپ لائن فعال کر دی ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ  وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع سی ٹی ڈی کی ہیلپ لائن 080011111 پر دیں۔ اطلاع ملتے ہیں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے فوری رسپانس دیں گے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے ہیلپ لائن کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کی ہیلپ لائن ون فائیو بھی فعال رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 1007530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007530/لاہور-سی-ٹی-ڈی-نے-اپنی-ہیلپ-لائن-فعال-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org