QR CodeQR Code

پاکستان میں مزید 789 کورونا کیسز رپورٹ

4 Aug 2022 10:21

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 2 مریضوں کی جان لے لی۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 789 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 503 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 57 ہزار 134 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 51 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1007533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007533/پاکستان-میں-مزید-789-کورونا-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org