QR CodeQR Code

القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے لیے ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا، رانا ثنا اللہ

4 Aug 2022 10:45

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو افغانستان اور امریکا کے درمیان اس پر بات ہونی چاہیے اور کیا جو مذاکرات ہوئے تھے، ان میں ان معاملات کے حوالے سے کچھ طے نہیں ہوا تھا یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی کارروائی میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے لیے ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کس طرح ہوئی ہے، کس نے کی اور کس وجہ سے ہوئی ہے اور اگر یہ خبر درست ہے تو وہ کہاں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو افغانستان اور امریکا کے درمیان اس پربات ہونی چاہیے اور یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کیا جو مذاکرات ہوئے تھے، ان میں ان معاملات کے حوالے سے کچھ طے نہیں ہوا تھا، اگر بات نہیں ہوئی تھی تو اس مسئلےکو حل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمن الظواہری کابل میں اگر موجود تھے اور طالبان کو معلوم نہیں تھا تو اور بات ہے۔ ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے اڑنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے اور اس میں واضح ہے ایسا کچھ نہیں ہوا۔ قبل ازیں ترجمان دفترخارجہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے افغانستان میں امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی سے متعلق کی گئی ایک کارروائی کا امریکا کا سرکاری بیان اور میڈیا کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے چاہے کسی بھی صورت میں ہو، دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے کردار سے سب آگاہ ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لیے پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1007536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007536/القاعدہ-سربراہ-ایمن-الظواہری-کی-ہلاکت-کے-لیے-ڈرون-پاکستان-سے-نہیں-اڑا-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org