QR CodeQR Code

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کو نہیں دے سکے گی، منظور وسان

4 Aug 2022 11:00

منظور وسان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پھنس چکے ہیں، اب انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آ گئے ہیں۔منظور وسان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پھنس چکے ہیں، اب انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کو نہیں دے سکے گی۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیاست میں جو سہولتیں میسر تھیں اب وہ بھی نہیں ملیں گی۔ وزیرِاعلیٰ سندھ کے مشیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007540/پی-ٹی-ا-ئی-ممنوعہ-فنڈنگ-کیس-کا-جواب-الیکشن-کمیشن-کو-نہیں-دے-سکے-گی-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org