0
Thursday 4 Aug 2022 11:11

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس کے بے شمار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، آج کے دن ہم پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، آج اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قوم اپنے ان محسنوں کی لازوال قربانیوں کو  ہمیشہ یاد رکھے گی، پولیس کے جوان محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں، پولیس جوان جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، ملک کی اندرونی سلامتی، امن و امان یقینی بنانے اور سماج دشمن عناصر کی روک تھام میں پولیس کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہمیں ملک بھر میں امن و امان، انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا، پولیس کے جوان دیانت داری، فرض شناسی، عوامی خدمت اور انسانی وقار کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1007541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش