0
Thursday 4 Aug 2022 11:30

الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کرلی

ریڈ زون میں داخلے کیلئے زبردستی کی گئی تو پھر شکوہ نہیں کرنا، رانا ثناء اللہ
الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی نے حکمت عملی تیار کرلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کے خلاف پُرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی، احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان آج شام چار بجے نادرا چوک پر جمع ہوں گے اور پرامن احتجاج کریں گے۔ تحریک انصاف اسلام آباد اور دیگر تمام تنظیموں اور شعبہ جات کی جانب سے احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، خواتین کی بڑی تعداد بھی پرامن احتجاج کا حصہ ہوگی۔ احتجاج کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے، احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن جائے گا اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

دوسری جانب گذشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ رپورٹس ملی ہیں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں، انہیں خبردار کرتا ہوں کہ کوئی ریڈ زون میں داخل نہ ہو۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، ریڈ زون میں داخلے کے لیے زبردستی کی گئی تو پھر شکوہ نہیں کرنا۔
خبر کا کوڈ : 1007573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش