QR CodeQR Code

شیعہ سنی اتحاد کی مشعل کو فروازں رکھا جائے، متحدہ مجلس علماء

4 Aug 2022 15:53

مجلس نے واضح کیا کہ ان عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے جو فروعی مسائل و اُبھار کر کشمیر میں ملی اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے تناظر میں متحدہ مجلس علماء نے شعیہ سنی اتحاد کے استحکام اور اس کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے سوشل میڈیا پر شر انگیز اور فتنہ پرور بیانات جاری کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مجلس نے واضح کیا کہ ان عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے جو فروعی مسائل و اُبھار کر کشمیر میں ملی اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں۔ سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس میں مقررین نے جموں و کشمیر میں اتحاد بین المسلمین کے کاز کو ہر سطح پر تقویت پہنچانے کے لئے کئی اہم اور ٹھوس تجاویز پیش کیں جن پر مستقبل قریب میں عمل کرنے کے لئے مناسب کارروائی کی جائے گی۔ شعیہ سنی اتحاد کارڈنیشن کے اس اجلاس کی صدارت مولانا پیرزادہ محمد شفیع صدیقی نے کی جبکہ اس میں اور لوگوں کے علاوہ آغا سید مجتبیٰ عباس، غلام محمد ناگو، بشیر محسن، حاجی محمد امین، محمد یوسف وانی، ساجد حسین میر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مقررین نے محرم الحرام کے ایام کے دوران مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ہر قیمت پر اتحاد بین المسلمین کی مشعل کو روشن اور قائم رکھیں اور اتحاد دشمن عناصر کی ریشہ دوانیوں کو اپنے اتحاد و فکر و عمل سے ناکام بنائیں۔ مقررین نے مجلس کے سرپرست اعلیٰ اور بانی میرواعظ محمد عمر فاروق کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی نظربندی کے تین سال مکمل ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کی۔ مجلس نے بھارتی حکمرانوں اور خاص طور پر بین الاقوامی برادری اور عالم اسلام کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ میرواعظ کی مسلسل نظر بندی کو فوری طور ختم کرانے اور موصوف کی رہائی عمل میں لانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ موصوف جموں و کشمیر کے عوام کے تئیں اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 1007588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007588/شیعہ-سنی-اتحاد-کی-مشعل-کو-فروازں-رکھا-جائے-متحدہ-مجلس-علماء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org