QR CodeQR Code

میرواعظ عمر فاروق کو رہا کیا جائے، سجاد لون

4 Aug 2022 15:41

پیپلز کانفرنس کے سربراہ نے ٹویٹ کیا کہ ذرا میرواعظ کشمیر کے بارے میں سوچیں، وہ پچھلے چار سالوں سے نظربند ہیں اور ہم میں سے کسی نے انکے بارے میں بات نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے جمعرات کو بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ ٹویٹر پر سجاد لون نے کہا کہ میرواعظ عمر فاروق ایک مذہبی رہنما ہیں اور گزشتہ چار سالوں سے ان کی مسلسل نظربندی ان کے خلاف سخت کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ عمر فاروق خود تشدد کا شکار رہے ہیں اور ایسے بیانات پر قائم ہیں جو اسلام کے حقیقی جوہر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سجاد لون نے ٹویٹ کیا کہ ذرا میرواعظ کشمیر کے بارے میں سوچیں، وہ پچھلے چار سالوں سے نظربند ہیں اور ہم میں سے کسی نے ان کے بارے میں بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر مختلف ہو سکتے ہیں لیکن وہ ایک مذہبی رہنما کے طور پر ہمیں متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ عمر فاروق ہزاروں لاکھوں لوگوں کو مذہبی سطح پر متاثر کرتے ہیں، انکے خلاف ایسی کارروائی دراصل ان لاکھوں لوگوں کے خلاف کارروائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007589/میرواعظ-عمر-فاروق-کو-رہا-کیا-جائے-سجاد-لون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org