0
Thursday 4 Aug 2022 18:43

غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل MERC بلوچستان معطل

غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل MERC بلوچستان معطل
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر محمد اصغر کو معطل کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کسی بھی قسم کی غفلت اور نااہلی پر افسران اور عملے کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی جنرل میڈیکل ایمرجنسی رسپانس کی معطلی کے بعد اسفندیار بلوچ سی ای او PPHI کو MERC کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش