QR CodeQR Code

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ماہ محرم اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے نشستوں کا اہتمام

4 Aug 2022 19:12

المصطفیٰ ہاؤس میں استقبال محرم کے عنوان سے ایک روزہ نائٹ کمپ میں مخلتف تعلیمی اداروں سمیت دیگر لوکل یونٹس کے اسکاوٹس نے شرکت کی، پروگرام کے شرکاء سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان شہریار نے خصوصی گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے مختلف یونٹس میں ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی میں دوسروں کی مدد کرنیکے لیے رضا کاروں کے تربیتی پروگرام منعقد ہوئے۔ آئی ایس او کے زیراہتمام تربیتی پروگرام میں شرکا کو فرسٹ ایڈ، جامہ تلاشی، مجالس و جلوس ہائے عزا کی مینجمنٹ اور حادثات سے بچاو کے لیے موثر کردار ادا کرنے کیلے تیاری کروائی گئی۔ رائے ونڈ یونٹ میں استقبال محرم کے عنوان سے نائٹ کمپ میں مخلتف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے ممبران و محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں پروگرام کے شرکاء سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری آئی ایس او لاہور ڈویژن حیدر سلیمانی نے شرکا سے خصوصی خطاب کیا۔ اسی طرح المصطفیٰ ہاؤس میں استقبال محرم کے عنوان سے ایک روزہ نائٹ کمپ میں مخلتف تعلیمی اداروں سمیت دیگر لوکل یونٹس کے اسکاوٹس نے شرکت کی، پروگرام کے شرکاء سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان شہریار نے خصوصی گفتگو کی، جبکہ وحدت کالونی میں ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن حیدر ثقفی نے شرکا سے ماہ محرم الحرام میں امامیہ جوان کی ذمہ داریوں کے عنوان سے گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 1007613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007613/ا-ئی-ایس-او-لاہور-ڈویژن-کے-زیراہتمام-ماہ-محرم-اور-ہماری-ذمہ-داریاں-عنوان-سے-نشستوں-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org