اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پشاور میں محرم الحرام جیسے مہینے میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی نہ صرف شرکت کی بلکہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مبارکبادیں پیش کیں۔ محرم الحرام جیسے مہینے، جس میں خانوادہ رسول ص پر بے پناہ مظالم ڈھائے گئے اور نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کو اپنے بہتر جانثاروں اور خانوادے سمیت شہید کردیا گیا، میں جماعت اسلامی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کے انعقاد پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی جیسی مذہبی جماعت کی جانب سے ماہ محرم میں اس قسم کے اقدام کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی۔