QR CodeQR Code

عمران خان اور انکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

4 Aug 2022 21:55

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آگئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پھنس چکے ہیں، اب انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ کے مشیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور ان کی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتوں پر آگئے ہیں۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پھنس چکے ہیں، اب انہیں کہیں سے کلین چٹ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کو نہیں دے سکے گی۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان کو سیاست میں جو سہولتیں میسر تھیں اب وہ بھی نہیں ملیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007627/عمران-خان-اور-انکی-پارٹی-کا-مستقبل-خطرے-میں-دیکھ-رہا-ہوں-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org