QR CodeQR Code

آویو کوخاوی کا غزہ کی سرحد کا دورہ

4 Aug 2022 22:07

حالیہ کشیدگی جنین کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے اور مغربی کنارے میں مقاومتی تحریک ''اسلامی جہاد'' کے کمانڈر ''بسام السعدی'' کی گرفتاری کے بعد پیدا ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی اسی طرح برقرار رہی تو صیہونی حکومت کے آرمی چیف غزہ پر حملے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اسرائیل کے آرمی چیف ''آویو کوخاوی'' نے آج جمعرات کی صبح کور کمانڈر غزہ ''نمرود آلونی'' کے ہمراہ غزہ پٹی کی سرحد کا دورہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ کوخاوی نے صیہونی فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا ہوا ہے اور ممکن ہے کہ یہ صورتحال چند دن تک برقرار رہے۔ اسی سلسلے میں صیہونی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج سکیورٹی حالات کا جائزہ لے گی اور حالیہ کشیدگی جاری رہنے کی صورت میں ممکن ہے کہ کوخاوی غزہ پر حملے کے لئے رضامند ہو جائے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج (جمعرات کو) اعلان کیا ہے کہ حکومت نے غزہ پر مسلح ڈرون اڑائے ہیں، تاکہ مقاومتی آرمڈ کور (Anti-armor cores) کو نشانہ بنا سکیں۔ یہ ڈرونز ان فلسطینی ریڈارز اور مسلح گروہوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جو اسرائیل کے زیر تسلط مقبوضہ علاقوں کی طرف اینٹی آرمر راکٹ یا میزائل فائر کرسکتے ہیں۔ صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد مسلسل تیسرے روز بھی ہائی الرٹ ہے اور غزہ جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی جنین کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے اور مغربی کنارے میں مقاومتی تحریک ''اسلامی جہاد'' کے کمانڈر ''بسام السعدی'' کی گرفتاری کے بعد پیدا ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007629/آویو-کوخاوی-کا-غزہ-کی-سرحد-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org