0
Thursday 4 Aug 2022 22:25

سابق صدر آصف علی زرداری کورونا سے صحت یاب ہوگئے

سابق صدر آصف علی زرداری کورونا سے صحت یاب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کورونا سے صحتیاب ہوگئے ہیں، ان کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں، دبئی میں سابق صدر کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔ یاد رہے کہ آصف زرداری 28 جولائی کو کورونا کا شکار ہوئے تھے اور دبئی میں ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنی ٹوئیٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آصف زرداری کی کورونا رپورٹ میں معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ رپورٹ میں کورونا کی علامات ظاہر کے بعد آصف زرداری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش