0
Thursday 4 Aug 2022 22:35

شرجیل میمن جیسا کرپٹ وزیر عمران خان کے خلاف بات کررہا ہے، حلیم عادل شیخ

شرجیل میمن جیسا کرپٹ وزیر عمران خان کے خلاف بات کررہا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شرجیل انعام میمن جیسا کرپٹ وزیر عمران خان کے خلاف بات کر رہا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہید محترمہ کے ساتھیوں اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھیوں کی تربیت شرجیل میمن سے دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جب بلیک پر سنیما کے ٹکٹ بیچتے تھے اس وقت عمران خان اسٹار تھے، صوبائی وزیر جب بس پر کنڈیکٹری کے دوران چرس سپلائی کرتے تھے اس وقت عمران خان جائیداد اور گاڑیوں کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلاول زرداری کی طرح سونے کا چمچ لیکر پیدا نہیں ہوئے اپنی محنت سے نام بنایا ہے، شرجیل میمن جیسا کرپٹ وزیر عمران خان کے خلاف بات کر رہا ہے، شرجیل میمن وہی ہیں جو گرفتاری کے ڈر سے عدالت کے واش روم میں چھپے رہے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس، جعلی اکاؤنٹس ایان علی کے لاج دلارے کرپشن پر لیکچر دے رہے ہیں؟ شرجیل میمن ملکی اداروں کو ایان علی نہ سمجھیں، ادارے آئین کے تابع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی رقم عمران خان پر ثابت کر رہی ہیں اتنی تو زرداری صاحب روزانہ ایان علی اور بلاول کو شاپنگ کے لئے دیتے ہیں، شرجیل میمن اپنے زبان چلانے کے بجائے دماغ کا استعمال کریں، عمران خان کے خلاف روز 15 وزیر آکر پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شرجیل میمن بھڑکیں مارتے ہیں جب گرفتار ہوتے ہیں تو چھڑی اور ویل چیئر پر آجاتے ہیں، سندھ کی سب سے بڑی بیماری کے ہمنوا اپنے حدود میں رہیں۔
خبر کا کوڈ : 1007636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش