QR CodeQR Code

بعض قوتیں محرم الحرام کو متنازعہ بنانیکی کوشش کر رہے ہیں، علماء کرام

4 Aug 2022 22:48

علمائے کرام نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں محرم الحرام کے مہینے کو متنازعہ بنانیکی کوشش کی گئی اور سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے، حالانکہ ہر مسلمان یہ ایمان رکھتا ہے ہم سب ایک ہے اور سب نے دین اسلام کی خدمت کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شیعہ اور سنی جید علماء کرام جامع مسجد کے خطیب ڈاکٹر عطاء الرحمن، مولانا سراج، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ محمد جمعہ اسدی، حاجی محمد جواد ریفئی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے کہ مسلمانوں میں فرقے نہیں ہے بلکہ مسلک ہے اور ان کی بنیاد پر علمی دلائل بھی موجود ہے۔ 1949 میں قرارداد مقاصد کے تحت تمام مسلکوں کے علماء نے 22 نکات پر اتفاق کیا تھا۔ آج بھی اس کی ضرورت ہے۔ بعض نادیدہ قوتیں محرم کے مہینے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔ جس سے ہم نے ملکر ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں محرم الحرام کے مہینے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی اور سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے، حالانکہ ہر مسلمان یہ ایمان رکھتا ہے ہم سب ایک ہے اور سب نے دین اسلام کی خدمت کرنا ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت امام علی علیہ السلام کے علوم میں سب سے بڑی عبادت جو انہوں نے انجام دی وہ حضرت علیؑ کا ان لوگوں کے خلاف جنگ اور جہاد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر متفق ہیں کہ ہمیں لڑانے والا، فرقوں میں تقسیم کرنے والا، ہماری معیشت کا ڈاکو، ہمیں بے حیائی کی طرف، نفرتوں کی طرف لے جانے والا تخت ہے اور موجودہ دور کے 51 ملکوں کے حکمران ہیں۔ ہمارا وزیر خارجہ، کرنسی نوٹ، ہماری افواج کا سربراہ، ہمارا تعلقمی نظام، ہماری مواصلات کا نظام ایک ہونا چاہیئے اس کو ایک ہونے سے کون روک رہا ہے۔ وہ ہمارے حکمران ہیں۔ ہمیں اپنے دور کے نمرود، اپنے دور فرعون اور اپنے دور کے یزید کی شناختی کرنی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1007640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007640/بعض-قوتیں-محرم-الحرام-کو-متنازعہ-بنانیکی-کوشش-کر-رہے-ہیں-علماء-کرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org