0
Thursday 4 Aug 2022 23:06

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد مارا گیا، سپاہی شہید

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد مارا گیا، سپاہی شہید
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں آپریشن کیا جس میں دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نارووال کے 30 سالہ سپاہی عنصر علی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز ملک بھر سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں دیرپا امن لائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1007647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش