QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے امریکی سفیر کی ملاقات

4 Aug 2022 23:11

ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان نے امریکی سفیر کو صوبے کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں کے پی حکومت سے تعاون اور اشتراک پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان نے امریکی سفیر کو صوبے کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں کے پی حکومت سے تعاون اور اشتراک پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ محمود خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قبل ازیں امریکی سفیر نے محکمہ صحت کے پی کو یو ایس ایڈ کے تحت 36 ہیلتھ وہیکلز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 1007651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007651/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-محمود-خان-سے-امریکی-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org