QR CodeQR Code

جماعت اسلامی سندھ کا نیب ترمیمی بل کی منظوری پر اظہار تشویش

4 Aug 2022 23:42

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ کیا قانون صرف غریب کیلئے ہے، جب ایک پاکستان ہے تو پھر قانون بھی غریب و امیر کیلئے ایک ہونا چاہئے، نیب زدہ لوگوں کا نیب قانون میں ترمیم سمجھ سے بالاتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل 2 کی منظوری پر تشویش کا اظہار اور 50 کروڑ سے کم کرپشن کرنے والے کیخلاف کارروائی نہ کرنے والی قانون سازی کو ملک و قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا قانون صرف غریب کیلئے ہے، جب ایک پاکستان ہے تو پھر قانون بھی غریب و امیر کیلئے ایک ہونا چاہئے، نیب زدہ لوگوں کا نیب قانون میں ترمیم سمجھ سے بالاتر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے ناظمین شعبہ جات کے اجلاس سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے ناظمین نے اپنی ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے، ظلم و ناانصافی، کرپشن کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی و خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھی گی، لوگ ووٹ کی طاقت سے اپنی اور ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ آخر میں نائب صوبائی امیر ممتاز حسین سہتو کے والد کی وفات پر درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1007658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007658/جماعت-اسلامی-سندھ-کا-نیب-ترمیمی-بل-کی-منظوری-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org