QR CodeQR Code

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ

4 Aug 2022 23:47

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ پورا احساس ہے کہ لوگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں، عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے تناظر میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر ریٹ اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، جس پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ پورا احساس ہے کہ لوگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں، عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔

اُن کا مزید کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ایسا کچھ ہوا تو پہلے وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی، تیل کی عالمی قیمتوں میں متواتر کمی کا عوام کو اصل ریلیف ملے گا، عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ سے اوسط قیمت نکالنا پڑے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے اکتیس جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1007660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1007660/حکومت-کا-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-کمی-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org